نو مئی کا الزام دیتے ہیں لیکن شواہد عدالتوں میں پیش نہیں کئے جاتےہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

نو مئی کا الزام دیتے ہیں لیکن شواہد عدالتوں میں پیش نہیں کئے جاتےہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ 9 مئی کا الزام دیتے ہیں لیکن شواہد عدالتوں میں پیش نہیں کئے جاتے۔ خواتین اور ورکرز حراست میں ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ عمران خان نے بھی کہا ہے کہ ویڈیو ثبوت سامنے لائے جائیں۔ شکیل احمد خان ہمارے پرانے قربانی دینے والے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے رہنما ہیں۔چند معاملات کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیدیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک سال سے کئی لوگ جسمانی ریمانڈ پر ہیں جوڈیشل ریمانڈ بھی نہیں کیا گیا۔ وفاق اور پنجاب کا مینڈیٹ چور ٹولہ 9 مئی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہیں الزام سے جرم ثابت نہیں ہوتا۔ 9 مئی کے ملزمان عدالت میں پیش کریں اور اگر جرم ثابت ہو توجو سزا ہو وہ دی جائے۔ جعلی حکومت اپنے غیر آئینی اقتدار کو بڑھاوا دینے کیلئے یہ سب کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج لڑرہے ہیں۔ہمیں فوج سے لڑوانے کی کوشش کی جارہی کہ دونوں ایک دوسرے کیخلاف بیان دیں۔ شکیل احمد خان ہمارے پرانے قربانی دینے والے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے رہنما ہیں۔ چند معاملات کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیدیا۔ عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی قائم کی گئی جس کو حکومت پر کرپشن کے الزام کی چھان بین کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے جس کے ممبران میں شاہ فرمان اور قاضی انور شامل ہیں۔ شکیل خان سے متعلق کیس کچھ عرصہ قبل سامنے آیا اور دو ہفتوں تک اس پر کارروائی کی گئی۔ تمام افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے اور رپورٹ تیار کرکے سفارشات وزیر اعلیٰ کو دیدیں۔ رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعلیٰ نے گورنر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری ارسال کردی۔ شکیل احمد کو ہٹانے کی سمری پہلے گئی اور استعفی بعد میں آیا۔ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی پر کرپشن کام الزام لگے تو یہ کمیٹی اس کی چھان بین کریگی۔ کسی کے بارے میں بھی الزام لگے گا تو یہی کمیٹی کام کریگی۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *