مینڈیٹ چور سرکار اسلام آباد جلسہ معطل کرنے کے بعد اب پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرر ہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف
جعلی سرکار نے پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کے سامنے اپنی شکست تسلیم کرلی، مشیر اطلاعات
مینڈیٹ چور سرکار اسلام آباد جلسہ معطل کرنے کے بعد اب پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرر ہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹرڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے اور جعلی سرکار کے کہنے پر پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کیا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا جعلی فارم 47 سرکار نے ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے جعلی مقدمے درج کرکے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا۔ رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ مفاہمت کی بجائے تحریب کار ذہنیت کے مالک ہیں ان کی تحریب کار ذہنیت کی وجہ سے اُن کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاون رونما ہوا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پارٹی رہنمااور کارکن بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک ملک گیر تحریک چلائیں گے جس کا اختتام غاصب حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔