مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا باجوڑ بم دھماکے پر اظہار افسوس و مذمت
مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا باجوڑ بم دھماکے پر اظہار افسوس و مذمت
پرامن شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہ سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دوسرے پرامن شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے،واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ سابقہ سینیٹر سمیت تین افراد کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ اور غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔