+92-91-0000000

Peshawar

مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف کی اکبرپورہ میں روزنامہ آج کے رپورٹر حسن زیب کے قتل کی مذمت

Share This Post

مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف کی اکبرپورہ میں روزنامہ آج کے رپورٹر حسن زیب کے قتل کی مذمت

         پشاور: اتوار کو جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹرڈاکٹر سیف نے اکبرپورہ میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق روزنامہ آج کے رپورٹر حسن زیب کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی حسن زیب کے قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صحافیوں پر تشدد، اغوا اور دھمکیاں معمول بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے مرحوم کے درجات کی بلندی،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

پشاور فلائنگ کلب قومی اثاثہ اور ایک تاریخی اہمیت کا حامل ادارہ ہے, بیرسٹر ڈاکٹرسیف

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر...

Advisor to CM KP Barrister Dr. Muhammad Ali Saif Visits Peshawar Flying Club

"KP Soars High: Barrister Dr. Saif Champions Aviation Revival...