+92-91-0000000

Peshawar

فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہیکہ فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے،جو بھی فالس فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے، اسے نشانِ عبرت بنایا جاتا ہے، جمہوریت کے دعویدار ملک میں آزادی اظہارِ رائے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اورفالس فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اُتر آیا ہے، مودی نے آر ایس ایس کے نظریے کی پرچار میں پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے،کوئی بھی فالس فلیگ آپریشن کو حقیقت ماننے کے لیے تیار نہیں ہے، فالس فلیگ ڈرامے کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ قومی یگانگت اور اتحاد کے لئے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان موجودہ وقت میں سب سے مقبول لیڈر ہیں,جعلی حکومت کو چاہیے کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کا خاتمہ کرے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں انکی قیادت میں پوری قوم یکجا ہوکر موجودہ حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ موجودہ جعلی حکومت نے قوم کو تقسیم کیا ہے۔