عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کریگی، عدالت کو احسن اقبال کے بیان کا فوری نوٹس لینا چاہیئے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کریگی، عدالت کو احسن اقبال کے بیان کا فوری نوٹس لینا چاہیئے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
عمران خان کی رہائی کے لئے عوام خیبر سے کراچی تک نکلے ہیں،مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ
اسحاق ڈار نے شریف فیملی کی کرپشن پر بیان حلفی جمع کرکے انکی کرپشن عیاں کی تھی اب محمد زبیر انکی سازشی سیاست کا چشم دید گواہ بن گیا ہے
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خو ساختہ ارسطو احسن اقبال بونگیاں مارنا چھوڑ دیں،عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کریگی۔ عدالت کو احسن اقبال کے بیان کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔ یہ جسٹس قیوم کی عدالتیں نہیں ہے کہ ایک فون کال پر مخالفین کو اندر کردیں۔ا نہوں نے کہا کہ جعلی فارم 47 حکومت نے ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہے۔ عمران خان کی رہائی کے لئے عوام خیبر سے کراچی تک نکلے ہیں اور عمران خان جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔ باہر آکر مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ واپس لینے کا پورا پورا حساب لینگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شریف فیملی نے ہمیشہ سازشی سیاست کی ہے۔ سابق گورنر محمد زبیر کے بیان نے باجوہ سے مل کر شریف فیملی کی سازشی سیاست کا پول کھول دیا ہے۔ بھتیجی مریم نواز پنجاب اور چچا شہباز وفاق میں سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز لیک ویڈیوز کی ماسٹر مائنڈ ہے۔ اخلاقیات نام کی کوئی چیز راج کماری اور انکی فیملی میں نہیں ہے۔ پہلے اسحاق ڈار نے شریف فیملی کی کرپشن پر بیان حلفی جمع کرکے انکی کرپشن عیاں کی تھی اور اب محمد زبیر انکی سازشی سیاست کا چشم دید گواہ بن گیا ہے۔ اور امید ہے کہ بہت جلد احسن اقبال کا ضمیر بھی شریف فیملی کی کارستانیوں پر جاگ جائیگا۔ شریف فیملی نے ریاستی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔