عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
وفاقی اور صوبائی وزراء شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، گزشتہ دو دنوں سے جعلی نمائندوں کی ٹی وی سکرین پر چیخیں نکل رہی ہے،جعلی حکومت کے وزراء بے جا تنقید سے ملک کی عدلیہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی سرکار نے اس سے پہلے عزم استحکام جیسے اہم قومی سلامتی معاملے پر بھی سیاست چمکائی تھی اور اب عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، عدلیہ پر اثرانداز ہونا شہباز شریف کا پرانا وطیرہ ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ بھی مسلم لیگ کے ٹریک ریکارڈ کا حصہ ہے،اقتدار بچانے کی خاطر یہ ٹولہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، شیڈول پریس کانفرنسسز کا مقصد ٹی وی سکرین پر قبضہ جمانا ہے اور عدلیہ کے خلاف بیانیہ بنانے سمیت مخالف کی آ راء دبانا ہے۔انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا جیسی بدنام زمانہ شخصیت کو بھی پی ٹی وی سمیت تمام چینلز پر گھنٹوں لائیو کوریج دی جاتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کو مناسب کوریج نہیں دی جارہی ہے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ فارم 47 حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا انجام صاف نظر آرہا ہے، جعلی فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے۔