+92-91-0000000

Peshawar

سانحہ خضدار کی شہید بچیوں کے بہتے خون پر کھڑے ہوکر مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ کہنا مودی نوازی کے علاوہ کچھ نہیں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ خضدار کی شہید بچیوں کے بہتے خون پر کھڑے ہوکر مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ کہنے کا بیان مودی نوازی کے علاوہ کچھ نہیں۔مریم نواز دہشت گرد مودی کے جرائم چھپانے کے لئے قومی یکجہتی پر حملہ کررہی ہیں، مریم کا بیان درحقیقت پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ ایسی بیٹی جسکے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے مریم نواز مودی کا جاتی امراء آنے کا احسان ہمارے شہدا کے خون کی تذلیل سے نہ اتاریں فیصل آباد کے طلبہ کے سامنے کھڑے ہوکر دہشت گرد مودی کا دفاع اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے پاک بھارت کشیدگی پر چپ سادھنے والوں کے منہ سے پی ٹی آئی پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ مریم نواز پی ٹی آئی پر تنقید کی بجائے قوم کو پاک بھارت کشیدگی پر مجرمانہ خاموشی کا جواب دیں ان کی مجرمانہ خاموشی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شریف خاندان کو قومی مفاد عزیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک پاکستانی کے لئے قومی سلامتی پرکوئی بھی چیز مقدم نہیں ہوتی ہے مگر نواز شریف کے لئے مودی کی دوستی قومی سلامتی سے بھی زیادہ مقدم ہے۔

“Education Without Discrimination”: KP Distributes Rs. 61 Million in Scholarships to Minority Students

Barrister Dr. Saif reaffirms PTI's commitment to inclusive development...

“Heal Punjab Before Lecturing KP”: Barrister Dr. Saif Slams Maryam Over Pakpattan Child Deaths

KP Advisor exposes Punjab's healthcare collapse as 20 children...

سوات کے قدرتی آفت پر سیاست کرنے والی مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں پر بھی توجہ دیں،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر...