دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغانستان سے بات چیت ضروری ہے، جو وفاقی حکومت نہیں کررہی ، مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
پشاور:وزیراعلی ٖ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ: بلاول اپنے نانا کی برسی پر بھی عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید سے باز نہ آئے۔انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ذمہ دار پچھلی کئی دہائیوں سے اقتدار کی باریاں لینے والے ہیں، حالانکہ عمران خان 2018 میں اقتدار میں آئے، جبکہ دہشت گردی کا ناسور پچھلی کئی دہائیوں سے جاری ہے۔، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے یاد دلایاکہ عمران خان کے دور میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغانستان سے بات چیت ضروری ہے، جو وفاقی حکومت نہیں کررہی، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ: بلاول وفاق میں جعلی حکومت کا برابر کاحصہ دار ہے، دہشت گردی کے حوالے سے بلاول کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ بطور وزیر خارجہ افغانستان کا دورہ بھی گوارا نہیں کیا، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ وفاقی حکومت نہ ہمیں بات کرنے دیتی ہے، نہ ہی خود افغانستان سے بات کرتی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغانستان سے مذاکرات کا عمل شروع کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے ہمیں اپنے عوام کے جان ومال کی فکر ہے