خواجہ آصف نے ہمیشہ جھوٹ اور دغابازی کی سیاست کی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
خواجہ آصف نے ہمیشہ جھوٹ اور دغابازی کی سیاست کی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف نے ہمیشہ جھوٹ اور دغابازی کی سیاست کی ہے۔ وزیراعلی نے اپیکس کمیٹی میں کسی قسم کے آپریشن کی حمایت نہیں کی ہے۔ اپیکس کمیٹی میں عزم استحکام کے حوالے سے صرف بحث ہوئی تھی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔خواجہ آصف حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے کہ کسی بھی آپریشن کے لئے سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف میں تھوڑا سا احساس ہوتا تو استعفیٰ دینے کے ساتھ چلو بھر پانی میں ڈوب مرتے۔ انکی بے حسی کی انتہا یہ ہے کہ ایک خاتون سے ہاری ہوئی سیٹ جعلی فارم 47 کے ذریعے جتوائی ہے۔ پی ٹی آئی کی نڈر خاتون ریحانہ ڈار نے انکو بدترین شکست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف جعلی فارم 47 کی پیداوار ہیں، انکا کام صرف جھوٹ پھیلانا ہے۔ وزارت دفاع کی کئی باریاں لینے کے باوجود نااہل خواجہ آصف کی کارکردگی صفر ہے۔ خواجہ آصف کی عزت اب اسی میں ہے کہ قوم کی جان چھوڑ کر باقی زندگی اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی میں گزاریں۔