جعلی فارم 47 کے حکومتی ممبرانوں نے 24 گھنٹوں میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کو پر لگا دیئے، مشیر اطلاعات، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
جعلی فارم 47 کے حکومتی ممبرانوں نے 24 گھنٹوں میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کو پر لگا دیئے، مشیر اطلاعات، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 کے حکومتی ممبرانوں نے چوبیس گھنٹوں میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کو پر لگا دیئے، جس تیزی سے الیکشن ترمیمی ایکٹ پر کام کیا جارہا ہے شائد گنیز بک آف ورلڈ میں ریکارڈ بھی بن جائے، الیکشن ترامیمی ایکٹ کو اسمبلی ایجنڈے میں شامل کیا اور پھر چند گھنٹوں کے اندر کمیٹی سے بھی منظور کر لیا، مینڈیٹ چور سرکار پارلیمنٹ میں قانونی سازی کیساتھ مذاق کرنا بند کریں، قوم کو سب علم ہے کہ جعلی وزیر قانون کس کے اشاروں پر غیر آئینی اقدامات کررہے ہیں، جعلی حکومت کی جعلی ترامیم واپس انکے منہ پر ہی لگے گی، جعلی حکمران اپنی حکومت بچانے کے لئے آئین وقانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، جعلی حکومت کچھ بھی کرلے انکا آخری وقت آپہنچا ہے۔