+92-91-0000000

Peshawar

  عید کے موقع پر عمران خان اور پارٹی کارکنان کی باحفاظت رہائی کے لئے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

  عید کے موقع پر عمران خان اور پارٹی کارکنان کی باحفاظت رہائی کے لئے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

         پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم سے جعلی فارم 47 حکومت کے خاتمے اور عمران خان کے وژن کی تکمیل کے لئے دعا کی اپیل ہے، سعودی عرب میں موجود حجاج کرام سے خصوصی دعاؤں کی اپیل ہے، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی اسیران قوم کی حقیقی آزادی کے لئے قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے احکامات پر عمران خان کو اذیتیں دی جارہی ہیں، مریم نواز پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کو خاص اذیت کا نشانہ بنا رہی ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ سازشی ٹولے نے عمران خان اور کارکنان پر جعلی مقدمات بنائے ہیں، دنیا کی تاریخ میں اتنے جعلی مقدمات کسی لیڈر پہ نہیں بنے جتنے خان پہ بنے ہیں۔مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی مقدمات کے ذریعے سازشی ٹولہ اپنی جعلی حکومت بچانا چاہتا ہے، عمران خان کی رہائی کے لئے عید کے فور بعد فیصلہ کن معرکہ شروع کیا جائیگا، جعلی سلطنت کو زمین بوس کرکے عمران خان کی رہائی یقینی بنائی جائیگی، سازشی ٹولے کے اقتدار کے دن گنے جاچکے ہیں۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...