+92-91-0000000

Peshawar

بلاول بھٹو پہلے اپنا قبلہ درست کرلیں پھر دوسروں پر تنقید کریں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بلاول زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری پہلے اپنا قبلہ درست کرلیں پھر دوسروں پر تنقید کریں۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، جہاں کل ایک پوری ٹرین کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا۔کیا بلوچستان کے حالات کی ذمہ داری بھی علی امین گنڈا پور پر ڈالیں گے؟۔اس وقت سندھ کو کچے کے ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، سندھ کے حکمران خود کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔دوسری جانب کراچی میں رہزنی اور ڈکیتی روز کا معمول بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک صوبے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مگر وفاق اس حوالے سے کچھ نہیں کر رہا، بلاول بھٹو وزیر خارجہ رہے ہیں انہوں نے پوری دنیا کا دورہ کیا، مگر افغانستان جانا گوارا نہیں کیا، دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا پورا حصہ نہیں دیا جا رہا جس کے باعث وہاں کے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ بلاول زرداری کا جماعت وفاقی حکومت کا حصہ ہے مگر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نہ دہشت گردی کی مد میں خیبر پختونخوا کی مدد کررہا ہے اور نہ خیبر پختون خوا کے بقایا جات ادا کررہے ہیں۔ وفاق اگر واقعی دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو اس حوالے سے سنجیدہ اٹھائیں اور دہشت گردی کے خاتمے میں خیبر پختوننخوا حکومت کا ساتھ دیں۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...