بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے کی روشنی میں 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے کی روشنی میں 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا اور خیبر پختونخوا سے عوام بڑی تعداد میں جلسے کے لئے آئے گی خیبرپختونخوا کی عوام کا جلسے میں اہم کردار ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ خدشہ ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ جلسے کی این او سی نہ دے۔ اسلام آباد انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ جلسے کی اجازت دینا آپکا فرض ہے انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس بار جلسے میں روڑے نہ اٹکائے جائیں ہم امن و امان کے ساتھ جلسہ کرینگے اور قانون کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ التجا ہے کہ جلسے کے لئے ایسی صورتحال نہ پیدا کی جائے کہ تلخیاں ہوں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن پر کمیٹی بنائی جس کی تجاویز پر ایکشن لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے رپورٹ دی کہ شکیل خان کرپشن میں ملوث پائے گئے وزیر اعلیٰ نے بطور وزیر نوٹیفکیشن جاری کیا کہ انہیں نکالا جائے۔ شکیل خان کو کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا اور ان کے اور سیکرٹری کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔ یہ تاثر نہ لیا جائے کہ پارٹی میں کوئی گروہ بندی ہے عہدے کو استعمال کرتے ہوئے ذاتی مقاصد حاصل نہیں کرنے چاہئیں۔ اس موقع پر عاطف خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاطف خان یا جنید اکبر کے پاس کوئی شواہد ہیں تووہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں، پارٹی میں ایسے معاملات آتے ہیں جو گھر میں ہی حل ہو سکتے ہیں۔ عمران خان نے جنید اکبر کو احتساب کی کمیٹی میں رکھنے کا کہا تھا اور جنید اکبر کو بطور کور آرڈینیٹر بنانے کا کہا گیا لیکن جنید اکبر کا نام کمیٹی سے بعد میں ان کی ہی ہدایات پر ہٹا دیا گیا تھا۔ کمیٹی میں صرف تین ممبران ہیں جبکہ کمیٹی کے ایک ممبر مصدق عباسی معاون خصوصی بھی ہیں۔ عمران خان نے جنید اکبر اور عاطف خان کو ملاقات کے لئے بلا لیا ہے۔ عمران خان کو معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد منفی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ کمیٹی کے سربراہ مصدق عباسی نہیں بلکہ قاضی انور ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے بات کی جائے تاکہ خطے میں امن ہو یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے صرف خیبر پختونخوا خوا کا نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان اس ملک کی خاطر اور اس ملک کے امن کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں۔