+92-91-0000000

Peshawar

اگر پی ٹی آئی نے دہشتگردوں سے کوئی معاہدہ کیا ہے تو بلاول ثبوت پیش کریں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Share This Post

دہشتگردوں سے متعدد معاہدے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے اس وقت آصف علی زرداری صدر اور یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے، مشیر اطلاعات

اگر پی ٹی آئی نے دہشتگردوں سے کوئی معاہدہ کیا ہے تو بلاول ثبوت پیش کریں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

         پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹرڈاکٹر سیف نے خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری کے صاحبزادے کو گزشتہ روز پشاور گورنر ہاوس میں خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے تھر کا خیال نہیں آیا جہاں ابتر صورتحال ہے اور لوگ بھوک اور ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا سب سے زیادہ منفی اثر خیبرپختونخوا پر پڑا۔ خیبر پختونخوا میں سرحد پار دہشتگردی کو روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ وفاقی ادارے ہی ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں۔ بلاول بھٹو کے خیبر پختونخوا حکومت پر طالبان سے مذاکرات کرنے کے حوالے سے بیان کا مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں سے متعدد معاہدے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے اس وقت آصف علی زرداری صدر اور یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نے دہشتگردوں سے کوئی معاہدہ کیا ہے تو بلاول ثبوت پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں پشاور گورنر ہاوس میں دہشتگردوں سے معاہدے کیے تھے جہاں گزشتہ روز انہوں نے پریس کانفرس کی۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ میں غربت کی وجہ سے 15 دن کی بچی دفن کرنے کی کوشش ہوئی کراچی میں جرائم کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔بلاول الزام لگانے میں تیز ہیں جبکہ کراچی میں ایک پولیس افسر کو مار دیا گیا۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پربلاول کے ابا جی فورسز کے سربراہ ہیں وہ کیا کر رہے ہیں کیونکہ دہشتگردی کو روکنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بلاول نے الزام لگایا کہ ہم نے ترقیاتی فنڈ طالبان کو بھتے دینے میں استعمال کیاسرکاری فنڈ کیسے طالبان کو دیا جاسکتاہے؟ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہمیں دہشتگردی کے مقابلے کیلئے پیسے نہیں دے رہی ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بینطیر بھٹو انسانی حقوق کی علمبردار تھیں جبکہ بلاول بھٹو اس حکومت کا حصہ ہیں جس میں خواتین کیساتھ جیلوں میں زیادتی ہورہی ہے پی ٹی آئی رہمنا یاسمین راشد کو کمر کی تکلیف کے باعث مختلف جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہوتا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ آپ اس بھٹو کے وارث ہیں جس کو ضیاء الحق نے پھانسی پر چڑایا اور نواز شریف کو سیاست میں لایا اور آج آپ اپنے نانا کے قاتل کی حکومت میں بیٹھے ہیں۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے فیصل کریم کنڈی کو پیپلز پارٹی نے گورنر بنایا پوائنٹ سکورنگ کیلئے اور حکومت کو گالیاں دینے کیلئے تین بار مسترد شخص کو گورنر بنایا گیا۔ بیرسٹرڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی بغیر دعوت کے بن بلائے شادیوں میں جاتے ہیں اور صبح اٹھ کر صوبائی حکومت کے خلاف غلط بیانی شروع کردیتے ہیں۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...