موجودہ وقت قومی اتحاد و یکجہتی کا متقاضی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
شریف خاندان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو بیرونی دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے,بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اڈیالہ جیل کے سامنے خیبر پختونخوا کے منتخب عوامی نمائندوں اور مرکزی و صوبائی قائدین پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسے فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں عوام کی آواز دبانے کی ناکام کوششیں ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دشمن بارڈر پر گھات لگائے بیٹھا ہے اس وقت کو یکجا اور اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ تقسیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جعلی راج کماری مریم نواز بغضِ عمران خان میں حواس باختہ ہو چکی ہیں اور قوم کو تقسیم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ شریف خاندان کی موجودگی میں کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں۔انہوں نے عدلیہ کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عدلیہ 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے اس صورتحال پر از خود نوٹس لے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب پولیس کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کر رہی ہیں اور انہیں اتنا ہی ظلم کرنا چاہیے جتنا وہ خود برداشت کر سکتی ہوں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو ”جعلی حکومت” قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وہ ملک سے آخر کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے۔