+92-91-0000000

Peshawar

اس بار چائے ”فنٹاسٹک” نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Share This Post

فالس فلیگ آپریشن کے بعد کشمیریوں کے خلاف بڑھتی ہوئی فسطائیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،مشیر اطلاعات

پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلی خیر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد کشمیریوں کے خلاف بڑھتی ہوئی فسطائیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے سکرپٹڈ ڈراموں کے ذریعے معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اپنی فاشسٹ سوچ کے تحت پورے برصغیر کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے، جو انتہائی خطرناک اقدام ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے خبردار کیا کہ بھارت کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام سے باز رہے، ورنہ پاکستانی قوم دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار چائے ”فنٹاسٹک” نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی، اور بھارت کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ جعلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ قومی اتفاق رائے کے لیے موجودہ حکمرانوں کو اپنی فسطائی روش ترک کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو عوام کے دلوں میں بستے ہیں، اور انہی کی قیادت میں ملک موجودہ بحرانوں سے نکل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے، اور عمران خان کی رہائی کے بغیر قومی یکجہتی ممکن نہیں۔