جعلی فارم 47 حکومت عید کے 3 دن بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہیں بنا سکی، مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف
جعلی فارم 47 حکومت عید کے 3 دن بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہیں بنا سکی، مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 حکومت عید کے 3 دن بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہیں بنا سکی جبکہ عید کے موقع پر، دفاتر، کارخانے فیکٹریاں مارکیٹس بھی بند ہیں پھر بھی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی بھی ہم پیدا کریں پھر اسے مہنگی بھی ہم خریدیں اور ہماری ہی بجلی غائب بھی ہو،پختونخوا کے عوام کو کب تک ان حق سے محروم رکھا جائے گا،اب خیبر پختونخوا کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاق،خیبر پختونخوا کے 1500 ارب روپے سے زائد بجلی بقایاجات بھی نہیں دے رہا ہے مگر اب وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ نااہل ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام ناروا لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں، کرپٹ ٹولے نے اقتدار کی کئی باریاں لیں مگر بجلی کا نظام درست نہیں کیا، ماضی میں کرپٹ ٹولے کے غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی بھی ہے اور غائب بھی۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز ائیر کنڈیشن کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر یہ سب تماشہ دیکھ رہے ہیں مگر جعلی فارم 47 حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔